• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں 15 سے 17 فروری تک بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات اجمل شاد کے مطابق 14فروری کو پنجاب بھر میں بادلوں کا راج رہے گا، بوندا باندی بھی ہو گی،جبکہ جمعہ 15 فروری کو موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ 17 فروری تک ژالہ باری اورگرج چمک کےساتھ 30ملی میٹر سے زائد بارش کا امکان ہے۔

ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات اجمل شادکا مزید کہنا ہے کہ ماہِ فروری میں معمول سے زائد بارشیں ہوں گی،جبکہ رواں سال گرمی کی شدت بھی کم رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مون سون سیزن بھی جلد شروع ہونے کا امکان ہے، رواں سال سیلاب آنے کا بھی امکان ہے۔

تازہ ترین