آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ14؍ شعبان المعظم 1440 ھ20؍اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیوایم پاکستان نے ڈاکٹر فاروق ستار کو دوسرا لیگل نوٹس جاری کر دیا ہے۔

ایم کیو ایم کے لیگل نوٹس پر مبنی خط میں کہا گیا ہے کہ سبکدوش رکن فاروق ستار مسلسل ایم کیو ایم کا نام اور پرچم استعمال کر رہے ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی رکنیت گزشتہ سال 2018ء کے ستمبر میں ختم کر دی گئی تھی۔

خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پہلے لیگل نوٹس کے باوجود فاروق ستار نے متحدہ کا نشان استعمال کرنا اب تک نہیں چھوڑا ہے، انہوں نے اپنی یہ روش نہ بدلی تو انہیں قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خط پر ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور وکیل گل فراز خان کے دستخط ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں