ارشادرانجھانی قتل کیس کے مرکزی ملزم رحیم شاہ کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔
ارشادرانجھانی قتل کیس کے مرکزی ملزم رحیم شاہ کے خلاف شاہ لطیف تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،عدالت میں ملزم رحیم شاہ کو قتل خطا کے کیس میں پیش کیا گیا۔رحیم شاہ کوبکتر بند گاڑی میں سخت سیکیورٹی میں عدالت لایاگیا۔
دوسری جانب مقدمے میں شاہ لطیف تھانے کے ایڈیشنل ایس ایچ او ریاض عامر گرفتار کر لیا گیا ۔
پولیس حکام کے مطابق ایڈیشنل ایس ایچ اوکوفرائض میں غفلت کے الزام میں گرفتارکیاگیا۔
ادھرارشاد رانجھانی کے قتل کے خلاف جامشوروں میں طلبہ نے احتجاج کیا جبکہ میرپورخاص میں وکلا نے ریلی نکالی ۔
واضح رہے کہ ارشاد رانجھانی کو 6 فروری بروز بدھ کو بھینس کانونی کے یونین کائونسل چیئرمین رحیم شاہ نے ڈا کو قرار دیتے ہوئےقتل کر دیا تھا ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے انسپکٹر جنرل پولیس سندھ ڈاکٹر کلیم امام کو کسی سینئر پولیس افسر سے اس قتل کی تحقیقات کرانے کی ہدایت کی تھی۔