کراچی میں ایل این جی جہازوں کی آمد شروع ہو گئی، قطر سےآیا ایل این جی جہازکراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا جبکہ ایک اورایل این جی جہازاویا بھی پورٹ قاسم پرلنگراندازہوگیا۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر جہاز رانی و بندرگاہ علی زیدی نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر ایک ہی روز ایل این جی کے دو جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگئے۔
ان کا کہنا ہے کہ جہازوں کی آمد کے باعث گیس کا بحران حل ہوگیا۔
انہوں نے پورٹ قاسم کی ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا’ویل ڈن ٹیم پورٹ قاسم‘۔