• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

نئی پالیسی میں بغیر قربانی ، حج کے اخراجات ، 4 لاکھ 36 ہزار

نئی حج پالیسی جاری کر دی گئی، وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی حج پالیسی 2019 میں سبسڈی کی تمام امیدیں دھری رہ گئیں۔

حج درخواستیں پچیس فروری سے چھ مارچ تک وصول کی جائیں گی، حج درخواستوں کی قرعہ اندازی آٹھ مارچ کو ہوگی۔


پنجاب اور سرحد میں بغیر قربانی کے حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار نوسو 75 روپے جبکہ کراچی سندھ اور بلوچستان ریجن کے لیے حج اخراجات بغیر قربانی 4 لاکھ 26 ہزار نو سو 75 روپے ہوں گے۔

سرکاری اسکیم کے تحت عازمین حج سے درخواستیں پچیس فروری سے چھ مارچ تک طلب کرلی گئیں، آٹھ مارچ کو قرعہ اندازی ہوگی ۔

اسلام آباد، پشاور، لاہور، ملتان سمیت خیبرپختونخوا اور پنجاب پر مشتمل شمالی ریجن کےلیے حج اخراجات بغیر قربانی چار لاکھ چھتیس ہزارنو سو پچھتر روپے ہونگے۔

کراچی، کوئٹہ اور سکھرسمیت سندھ اور بلوچستان پر مشتمل جنوبی ریجن کےلیے حج اخراجات بغیر قربانی چار لاکھ چھبیس ہزارنو سو پچھتر روپے ہوں گے۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت ایک لاکھ سات ہزار پانچ سو چھبیس جبکہ نجی اسکیم کے ذریعے اکہترہزار چھ سو چوراسی عازمین حج کریں گے۔

نان حج کوٹہ آپریٹرز 100کمپنیوں کو 50 کے حساب سے کوٹہ ملے گا۔

80 سال سے زائد عمر کے افراد اور حج قرعہ اندازی میں تین سال سے ناکام رہنے والوں کے لیے دس دس ہزار کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

ہارڈ شپ کوٹہ ایک اعشاریہ پانچ فیصد ہوگا۔

رواں سال ایک لاکھ چوراسی ہزاردوسودس پاکستانی فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے کہا  تھا کہ

آئندہ چند برسوں میں حج مزید مہنگا ہوگا، جبکہ چند برس میں حج نجی شعبے کے تحت ہی ممکن ہوسکےگا۔

انہوں نے کہا تھا کہ سعودی وزارت حج کی خواہش ہے کہ تمام ممالک حج تین سے چار سال میں بتدریج نجی شعبے کو منتقل کریں۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال حکومت پاکستان پرائیویٹ اور سرکاری حج کوٹے میں کوئی تبدیلی نہیں کررہی ۔

تازہ ترین
تازہ ترین