• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: کھانا پسند نہ آنے پر مہمان ہوٹل اسٹاف لڑپڑے

بھارت کے ایک 5اسٹار ہوٹل میں منعقد ہونے والی شادی کی تقریب اکھاڑے میں تبدیل ہوگئی۔


نیو دہلی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی تقریب میں شریک مہمانوں کو کھانا پسند نہ آیا جس پر انہوں نے انتظامیہ سے شکایت کی اور بات تکرار سے بڑھ کر ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

ہوٹل ملازمین اور مہمانوں نے ایک دوسرے پر تاک تاک کر وار کیے جبکہ ہوٹل کی کراکری اور فرنیچر کو بھی توڑ دیاگیا۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے۔

تازہ ترین