• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان سپر ہٹ فلم'دل'کا سیکوئل بنانے میں مصروف

بالی ووڈ میں ان دنوں ری میک ب اور سیکوئل بنانے کا دور چل رہا ہے اور اب نوے کی دہائی کی عامر خان اور مادھوری ڈکشٹ کی مشہور رومینٹک میوزیکل فلم دل کا دوسرا حصہ بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم دل میں عامر خان اور مادھوری ڈکشٹ کی جوڑی کو پہلی بار پیش کیا گیا تھا۔

فلم کے ہدایتکار اندر کمار نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ اس نغماتی مزاحیہ فلم کا سیکوئل بنائیں گے۔

تاہم فلم میں کن اداکاروں کو کاسٹ کیا جائے گا اور فلم کے اسکرپٹ پر کام ہورہا ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ مووی کی کہانی وہیں سے ا?گے بڑھائی جائے گی جہاں ختم ہوئی تھی۔

تازہ ترین