• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیر کی خاتون کو چھونے کی ویڈیو سامنے آگئی


بھارت میں ایک وزیر نے خاتون کو نامناسب انداز میں چھونے کی کوشش کی تو خاتون نے اسے بری طرح جھٹک دیا ۔

بھارتی ریاست تری پورہ کے ریاستی وزیر کی جانب سے خاتون وزیر کو نامناسب انداز میں چھونے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

اپوزیشن رہنماؤں نے وزیراعظم نریندر مودی سے ریاستی وزیر کو برطرف کرنے کا مطالبہ کردیا ۔

واقعہ اگرتلہ میں بھارتی وزیراعظم کی موجودگی میں ایک تقریب کے دوران اسٹیج پر پیش آیا جب ریاستی وزیر نے نامناسب انداز میں خاتون وزیر کو چھونے کی کوشش کی۔

اس پر خاتون نے وزیر کا ہاتھ جھٹک دیا ، واقعے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کا شدید رد عمل سامنے آیا تو خود خاتون وزیر نے ہی الزامات مسترد کردیے۔

خاتون نے کہا کہ ریاستی وزیر نے صرف انہیں صحیح مقام پر کھڑا کرنے کی کوشش کی تھی تاکہ وزیراعظم نریندر مودی سامنے سے نظر آسکیں ۔

اپوزیشن جماعتوں کا حد سے زیادہ شور شرابا معاملے کو سیاسی رنگ دینے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے ۔

تازہ ترین