• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ہاتھ سے مقابلہ کرنے والا یونان کاپروفیشنل باکسر

کہتے ہیں اگر ہمت و حوصلہ اور کچھ کر دکھانے کا جنون ہو تو ہر کام کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔


ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوان کو ہی دیکھ لیں جس نے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اورایک پروفیشل باکسر بن کر دنیا کو حیران کردیا۔

جی ہاں، یونان سے تعلق رکھنے والے واگیلس دنیا میں ایک ہاتھ والا واحد باکسر ہے رپورٹ کے مطابق واگیلس کے پیدائشی طور پر انکے دائیں ہاتھ میں کینسر کا پھوڑا تھا اورڈاکٹروں ان کی جان بچانے اور کینسر کے پھیلاؤ کو مزید روکنے کے لیے بازو کو ایک مقام سے کاٹنے کی تجویز دی اور صرف تین ماہ کی عمر میں ان کا بازو کاٹ دیا گیا ۔

لوگوں کے مذاق بنانے پر واگیلس لڑائی جھگڑے سے ہوتے ہوئے وہ باکسنگ کی جانب راغب ہوگیا اور پھر 2015 میں انہیں باکسنگ سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد پہلی بار انہوں نے باکسنگ مقابلے میں حصہ لیا تاہم یہ مقابلہ ہار گئے۔

واگئیلس نے ہمت نہ ہاری اور مزید ڈھائی سال بیمار رہنے کے بعد دوبارہ باکسنگ جم کا رخ کیا اور دسمبر 2018 میں سرب بوسنیائی باکسر مِکرو زراڈو کو شکست دی۔

تازہ ترین