• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ڈی اے کی مالی صورتحال خراب ہونے پر ادائیگیوں کا تمام ریکارڈ طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ سے ہر ماہ گرانٹ ملنے کے باوجود کراچی ڈولپمنٹ اتھارٹی کی مالی صورتحال خراب ہونے پر ادائیگیوں کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا گیا ادارے کے ریگولرملازمین کو ڈھائی ماہ اور کنٹریکٹ عملے کو گزشتہ چار ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر حال ہی میں تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل سید منظور عباس رضوی نے گورننگ باڈی کی ہدایت کی روشنی میں ایکشن لیتے ہوئےممبرفنانس سے تمام ریکارڈ طلب کرلیا منگل کو جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ ممبرفنانس کو بنک سے اسٹیٹمنٹ منگوانے کی ہدایت کردی ہے تاکہ گزشتہ چند برسوں میں کی جانے والی ادائیگیوں کو چیک کیا جاسکے کہ کس مدمیں کتنی اور کس کو پے منٹ کی گئی واضح رہے کہ کے ڈی اے کو ہر ماہ حکومت سندھ سے 20کروڑ 40لاکھ روپے کی گرانٹ ملتی ہے۔

تازہ ترین