• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز لیبر بیورو محنت کشوں کو ٹریڈ یونین کے تحت منظم کرے، نثار کھوڑو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے پیپلز لیبر بیورو کے قائدین پر زور دیا ہے کہ وہ پورے صوبے کے محنت کشوں کو ٹریڈ یونین کے تحت منظم کرنے اور اُن کے حقوق کے تحفظ کے لئے شب و روز محنت کریں، وہ پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے، وفد میں بیورو کے جنرل سیکرٹری سیّد فیاض علی شاہ،سینئر نائب صدر لعل بخش کلہوڑو، نائب صدور شمشاد قریشی،سیّد قطب علی شاہ ،انفارمیشن سیکرٹری سلیم سومرو،ڈپٹی جنرل سیکرٹری لیاقت علی خان مگسی،کر اچی ڈویژن کے صدر محمد اسلم سمّوں اور جنرل سیکرٹری حسین بادشاہ شامل تھے،حبیب جنیدی نے یقین دلایاکہ لیبر بیوروکے تمام قائدین اپنی بہترین صلاحیتیں کام میں لاتے ہوئے کروڑوں محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور استحصالی نظام کے خاتمے کی جدوجہد میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیں گے ۔

تازہ ترین