• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کے کارکن شکیل انصاری کی تدفین میں رہنمائوں کی شرکت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیوایم پاکستان نیو کراچی ٹائون یوسی 6کے ذمہ دار شکیل انصاری شہید کی نماز جنازہ بغدادی مسجد نیو کراچی میں ادا کی گئی بعدازاں مرحوم کو آہوںسسکیوںمیں محمد شاہ قبرستان نارتھ کراچی میں سپردخاک کردیا گیا جس میں ایم کیوایم پاکستان کے کنونیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ،سنیئر ڈپٹی کنونیر عامر خان ، ڈپٹی کنونیر کنورنوید جمیل،ڈپٹی کنونیر و مئیر کراچی وسیم اختر ڈپٹی کنوینر کیف الوریٰ ، رکن رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری ، سید امین الحق ،خواجہ اظہار الحسن، عبدالرئوف صدیقی و دیگر اراکین رابطہ کمیٹی کے علاوہ سی او سی کے انچارج فرقان طیب و اراکین کمیٹی ،قومی و صوبائی اسمبلی کے حق پرست اراکین ، ضلعی بلدیات کے چیئرمین و وائس چیئرمین ،بلدیاتی نمائندگان ،تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران ، ٹائون کے ذمہ داران ،یوسی کے ذمہ داران عمائدین شہر، اہل محلہ ، شہید کے عزیز و اقارب کارکنان و عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ,علاوہ ازیں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی کھلی کارروائی حکومت سندھ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔
تازہ ترین