• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساکنان شہر قائد کے زیر اہتمام سالانہ عالمی مشاعرہ 22مارچ کو ہو گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ساکنان شہر قائد کی عالمی مشاعرہ کمیٹی کے سر پرست محمود احمد خان نے کہا ہے کہ رواں سال 22مارچ کی شب ایکسپو سینٹر کراچی میں عالمی مشاعرہ منعقد کیا جائے گا جس میں پاکستان کے ہر صوبے سمیت بھارت اور دنیا کے دیگر ممالک سے ممتاز شعرائےکرام شر کت کرینگے ، عالمی مشاعرے کے بعد ہر ماہ شہر میں ذیلی مشاعرے بھی منعقد کئے جائیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی شخصیت راشد صدیقی کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین