آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات19؍شعبان المعظم 1440ھ 25؍ اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیویلیئرز پاکستان آرہے ہیں، واٹسن بھی سوچیں،سرفراز احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کرنے والے سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ جب اے بی ڈی ویلیئرز پاکستان آنے کو تیار ہیں تو پھر شین واٹسن کو بھی اس بارے میں سوچنا چاہئے۔سب غیر ملکی پاکستان آنے کو تیار ہیں۔ حالات بہتر ہیں ۔ منگل کو دبئی میں ایک انٹر ویو میں سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کیلئے بہت زیادہ پرجوش ہیں۔ عمر اکمل، احمد شہزاد اور سہیل تنویر ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑی ہیں ان سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ لوگ اکثر کہتےہیں کہ احمد اور عمر کو ہینڈل کرنا مشکل ہے، لیکن مجھے کبھی مشکل نہیں لگا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں