• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان انفارمیشن کلچرل سوسائٹی کے زیراہتمام ثقافتی پروگرام 2مارچ کو ہوگا

سٹاک ہوم (پ ر) سویڈن میں پاکستانیوں کی فعال تنظیم پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی سویڈن پاکستان کی ثقافت اور زبان و ادب کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔ سوسائٹی دو مارچ بروز ہفتہ کو سٹاک ہوم کے ایک علاقہ ناکا میں زبردست ثقافتی پروگرام پیش کررہی ہے جس میں پاکستان کی شادی بیاہ کی ثقافت اور رسوم کو اجاگرکیا جائے گا۔ اس پروگرام میں مہندی، برات اور ولیمہ کی عکاسی کی جائے گی جس کے لئےماڈلز کا انتخاب ہوچکا ہے۔ اس شاندار ثقافتی پروگرام میں پاکستانیوں کے علاوہ مقامی سویڈش کمیونٹی اور دیگر ممالک کے باشندے بھی شرکت کریں گے۔پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی سویڈن کے صدرنے کہا کہ اس پروگرام میں سویڈن میں پاکستان کا امیج بہتر بنانے میںمدد ملے گی۔
تازہ ترین