آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 9 جمادی الثانی 1440ھ 15 فروری 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر فریڈم موومنٹ کے تنظیمی انتخابات میں محمد ظفر صدر، حنیف رضا نائب صدر منتخب

ہائی ویکمب(انعام اللہ خان) کشمیری فریڈم موومنٹ یو کے زون کے تنظیمی انتخابات کا انعقاد کیا گیا جس میں اتفاق رائے سے محمد ظفر کو صدر،سینئر نائب صدر صاحبزادہ حنیف رضا، نائب صدر محمدنواز، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نظیر کیانی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری پرویز بٹ، پریس سیکرٹری اظہر احمد، ایڈیشنل پریس سیکرٹری محمد عرفان ظفر، چیئرمین مالیاتی بورڈ حاجی عبدالحمید، اسسٹنٹ سیکرٹری اشفاق احمد جبکہ میڈیا کوارڈینیٹر آصف علی کو چنا گیا۔ کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی رہنما صوفی محمد یٰسین نے جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائوتھ زون کی تنظیم سازی امن اور اتفاق رائے سے کی گئی ہے جو کہ قابل اطمینان بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر فریڈم موومنٹ اپنے تمام کارکنان اور عہدیداران سمیت متحد ہے اور کشمیر کی وحدت اور اس کی آزادی کے لئے ہر فورم پر نبردازما ہے۔ صوفی محمد یٰٓسین نے کہا کہ مقبول بٹ شہید نے اپنی جان دے کر آزادی کشمیر کی تحریک کو ایک بار پھر زندہ تابندہ کیا اس تحریک کو کشمیریوں نے اپنے خون سے جاری و ساری رکھا ہوا ہے۔ صوفی محمد یٰسین نے کہا کہ کشمیر فریڈم موومنٹ تمام کشمیری آزادی پسندوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا بالخصوص مقبول بٹ کی برسی کے موقع پر تمام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ صوفی محمد یٰسین نے کہا کہ ان کا

بھارت اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ ہے کہ مقبول بٹ کا جسد خاکی کشمیریوں کے حوالے کیا جائے تاکہ انہیں عزت و احترام کے ساتھ اور آزادی کے ایک ہیرو کے طور پر دفن کیا جائے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں