• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں ایک تہائی بچے غربت میں زندگی بسر کر رہے ہیں، تحقیق

لندن ( نیوز ڈیسک ) ایک معروف سماجی تحقیقی گروپ نے کہا ہے کہ برطانیہ میں ایک تہائی بچے غربت میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ جوزف رائونٹری فائونڈیشن ( جے آر ایف ) نے کہا ہے کہ کم آمدنی والے خاندان ضروریات زندگی پوری کرنے کیلے جدوجہد میں مصروف ہیں۔ گو کہ حکومت کا کہنا تھا کہ 2010کے مقابلے میں اب صرف 300000بچے غربت کا سامنا کر رہے ہیں مگر بے بی بینک کا کہنا ہے کہ وہ یوزرز کی تعداد میں اضافہ دیکھ رہے ہیں۔ایک بے بی بینک استعمال کرنے والی خاتون وکی ملر کا کہنا تھا کہ انہیں پتہ نہیں تھا کہ سپورٹ کہاں سے ملتی ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ بھر میں 100سے زائد بے بی بینک کام کر رہے ہیں جو کہ نومولود کی ضروریات پوری کرتے ہیں ، ان میں نیپیز ، صفائی کیلئے کلاتھ پیسز ، اور کاٹس شامل ہیں۔ بی بی سی کیلئے حکومت کے اعدادوشمار کے ایک تجزیے میں جے آر ایف کا کہنا تھا کہ 2016-17 میں ایسے 302838بچے تھے جو ان گھرانوں سے تعلق رکھتے تھے جو برطانیہ میں اوسط آمدنی سے بہت کم میں اپنی ضروریات زندگی پوری کرنے پر مجبور تھے۔ محترمہ ملر نے بتایا کہ نرسری کی فیس اور تمام بلز کی ادائیگی کے بعد خوراک اور فیول کیلئے ان کے پاس صرف 30پونڈز فی ہفتہ بچتے ہیں۔
تازہ ترین