• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین میں کاتالان علیحدگی پسندوں کے خلاف مقدمے کا آغاز

میڈرڈ(آئی این پی )اسپین کے سیاسی عدم استحکام والے علاقے کاتالونیا کے بارہ علیحدگی پسند رہنمائوں کے خلاف مقدمے کہ کارروائی ملکی دارالحکومت میڈرڈ کی ایک عدالت میں شروع ہو گئی ہے۔ اس عمل کا آغاز انتہائی سخت سیکورٹی میں ہوا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان رہنمائوں پر کاتالونیا کو اسپین سے علیحدہ کرنے کی کوششوں کا الزام ہے۔ ان میں سے چند لیڈر گزشتہ تقریبا ایک برس سے جیل میں ہیں۔ یہ عدالتی کارروائی براہ راست ہسپانوی ٹیلی وژن سے نشر کی جاتی رہے گی۔
تازہ ترین