• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا میں انسانی اسمگلروں کیخلاف کارروائی ،43 افراد بازیاب

ٹورنٹو(آئی این پی/شِنہوا)کینیڈا میںپولیس نے انتاریو میں آپریشن کرتے ہوئے43افراد کو انسانی اسمگلروں کے چنگل سے رہائی دلا دی ہے۔پولیس کے مطابق یہ افراد کینیڈا میں مستقل رہائش اور ورک ویزہ کا جھانسہ دے کر کینیڈا لائے گئے تھے۔ان افراد کی عمریں20سے46سال تک ہیں۔یہ ایک کلیننگ کمپنی کیلئے کام کر رہے تھے۔انہیں روزانہ ہوٹل میں کام کرنے کیلئے گاڑیوں پر لایا جاتا تھا یا چھیٹوں کے دوران یہ وسطیٰ اور مشرقی انتاریو میں کام کرتے تھے۔ان افراد سے بھاری رقوم لے کر انہیں کینیڈا لایا گیا تھا لیکن یہاں انہیں بمشکل36امریکی ڈالر ماہانہ ادا کئے جاتے تھے۔

تازہ ترین