• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آشٹن انڈر لائن میں پولیس کار کی سکرین توڑنے کی تحقیقات

آشٹن انڈر لائن (خورشید حمید) گریٹرمانچسٹر پولیس آشٹن انڈر لائن میں واقع ایک چرچ کے باہر کھڑی پولیس کارکی ونڈ سکرین توڑے جانے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ مقامی اخبار کے مطابق ڈین سٹریٹ میں واقعہ ہوئی ہولی ٹرنٹی چرچ اینڈ کمیونٹی سینٹر میں بدھ کی رات گریٹر مانچسٹر پولیس کے تحت ہیٹ کرائم آگاہی مہم کے سلسلے میں منقعد تقریب کے دوران پیش آیا۔ تقریب میں مقامی پولیس کے اہلکاربھی شریک تھے، پروگرام کے اختتام پر پولیس اہلکار جب چرچ سے باہر نکلے تو پولیس کار کی ونڈ سکرین ٹوٹی دیکھی تو حیران رہ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ناخوشگوار واقعہ ساڑھے چھ اورپونے آٹھ کے درمیان پیش آیا انسپکٹر ٹم سائیڈ پولیس انسپکٹر Derbyshire نے متاثرہ پولیس کار کی ٹوٹی ہوئی ونڈسکرین کی فوٹوسوشل میڈیا پر شیئرکی ہے۔
تازہ ترین