• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا کی اسلامی تنظیم کےاعلیٰ سطح کےرکن کی کشمیر کانفرنس لندن میں شرکت

لندن( جنگ نیوز) ملائیشیا کی اعلیٰ سطح کی اسلامی تنظیم کی مشاورتی کونسل کےاعلیٰ سطح کےنمائندہ وفد نےبرٹش پارلیمنٹ میں ہونے والی کشمیر پرکانفرنس میں شرکت کی،ملائیشیا کی اعلیٰ سطح کی اسلامی تنظیم کی مشاورتی کونسل کےنمائندہ رکن اور عالمی مساجد سے متعلق بین الاقوامی اتحاد کے چیئرمین شیخ داتوک سیری احمد وانگ نے آل پارٹیز پارلیمنٹری گروپ کے زیر اہتمام ہونے والی کشمیر پرلندن کانفرنس میں شریک ہوئے۔ ملائیشیا کی اعلیٰ سطح کی اسلامی تنظیم 21ممالک کی 200سے زیادہ تنظیموں پر مشتمل ہے،یہ تنظیم مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتی رہی ہے،اور بھارتی فوج کے مظالم کاجرات مندانہ طریقے سے مقابلہ کرنے والے کشمیری بھائیوں،بہنوں کے حق خود اختیاری کی حمایت میں حال میں کئی ایونٹس کااہتمام کرتی رہی ہے،شیخ داتوک سیری احمد اوانگ نے کہا کہ ہم نے یہ بات نوٹ کی ہے گزشتہ چند عشروں کے دوران ہزاروں کشمیری مسلمان جن میں مردوں کے علاوہ خواتین اوربچے بھی شامل ہیں شہید کئے جاچکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حقوق انسانی کی سنگین صورتحال کو اجاگر کرنے کیلئےآل پارٹیز پارلیمنٹری گروپ کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ملائشیا سے تنظیم کے نمائندے کی شرکت کاواحد مقصد مقبوضہ کشمیر کے بھائی بہنوں کو یہ یقین دلانا ہے کہ ہم ان کے ساتھ ہیں اور کشمیری بھائیوں کے قتل عام کوروکنے اور اس کے ذمہ داروں کوسزا دلانےکیلئےاپنی استعداد کے مطابق ممکنہ اقدام کرنے کوتیار ہیں۔
تازہ ترین