• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت ابو بکر صدیقؓ نے اشاعت اسلام کیلئے بے مثال کردار ادا کیا، علمائے کرام

والسال(ابرارمغل) خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیقؓ نے اسلام کی اشاعت اور اسلامی ریاست کے تشخص کو برقرار رکھنے کے لئے ایسا لازوال اور بے مثال کردار ادا کیا جو آج بھی نہ صرف مسلمانوں بلکہ مسلم دنیا کے حکمرانوں سمیت ہر صاحب اقتدار کے لئے مشعل راہ ہے۔ پیغمبر اسلام محمد عربیﷺ سے ان کی محبت اور عقیدت نے انہیں یار مزار بنادیا، ان خیالات کااظہار مرکزی جماعت اہلسنت یو کے اینڈ یورپ کے سرپرست اعلیٰ پیر سید عبدالقادر جیلانی، پروفیسر احمد رضا ترمذی پیر سید صابر حسین شاہ جیلانی، پیرسید مظہر حسین جیلانی اور دیگرعلما ومشائخ نے جامع مسجد غوثیہ والسال میں یوم صدیق اکبرؓ کے عنوان سے منعقدہ ایک محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قادریہ جیلانیہ برمنگھم کے زیر اہتمام منعقدہ اس محفل میں  کثیر تعداد میں علما ومشائخین نےشرکت کی، علما ومشائخ نے خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق ؓکی زندگی اور خدمات پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صدیقی کردار اور طرز عمل اپنانے سے آج بھی اسلامی انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے۔ نوجوان نسل کو اغیار کی بجائے خلفائے راشدین کے نقش قدم پر چل کر دین ودنیا میں کامیابیاں حاصل کرنی ہوںگی۔ ہمیں مسلکی اختلافات کی بجائے اسلام کی تعلیمات عام کرکے فروغ اسلام کے لئے عملاً کردار اداکرناہوگا۔
تازہ ترین