• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ہوم میں مینا بازار کی تیاریوں کے حوالے سے میٹنگ

اسٹاک ہوم( پ ر ) اسٹاک ہوم کےعلاقہ ہالندا میں 13 اپریل بروز ہفتہ کو ہونے والے رنگا رنگ اور مستی سے بھرپور مینا بازار کی تیاریوں کے حوالے سے مینا بازار کی خواتین آرگنائزنگ کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد پاکستان کرکٹ اینڈ کلچرل سوسائٹی کے صدر اور مینا بازار آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین مقصود خواجہ کی زیر صدارت سٹاک ہوم کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں ہوا۔میٹنگ میں مینا بازار آرگنائزنگ کمیٹی کی خواتین اراکین عابدہ بلوچ، نصرت باجی، خالدہ ملک اور عشمال ملک نے شرکت کی۔مینابازار کے آرگنائزر مقصود خواجہ نے انتظامات کے حوالے سے خواتین اراکین کو بریفنگ دی اور بتایا کہ اس سال مینابازار کےحوالے سے پاکستانی برادری خصوصاً خواتین اور بچوں میں پہلے سے زیادہ جوش و خروش پایا جا رہا ہے اوربڑی تعداد میں فیملیز رابطہ کر رہی ہیں ہمیں اس سال دوگنے انتظامات کرنے پڑ رہے ہیں اسی لئے جگہ کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے بڑے ہال کا بندوبست کیا ہے جس سے گنجائش دوگنا ہوگئی ہے جب کہ ہم فیملیز اور خصوصاً بچوں کی انٹرٹینمنٹ اور تفریح کیلئے بہتر انتظامات کررہے ہیں تاکہ مینابازار کے میگاایونٹ کو یادگار بنایا جا سکے۔ خواجہ مقصود نے کہا کہ اس سال یہ سٹاک ہوم کی تاریخ کا ان ڈور ہونے والا خواتین اور بچوں کا ایک بڑا ایونٹ ہو گا انہوں نے کہا کہ جو خواتین وحضرات مینا بازار میں اسٹال لگانا چاہتے ہیں یاحصہ لینا چاہتے ہیں وہ وقت مقررہ سے پہلے اپنا اسٹال بک کروا لیں اور رابطہ کریں۔میٹنگ میں مینابازار کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور بہت سارے معاملات پر خواتین اراکین کے ساتھ مشاورت کی گئی اور پروگرامز کو ترتیب دیا گیا۔
تازہ ترین