آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 12؍جماد ی الثانی 1440ھ 18؍فروری 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لندن (جنگ نیوز) پیاز تقریباً ہر پکوان میں شامل کی جاتی ہے، یہ کسی بھی کھانے کو ذائقہ دار بنانے کیلئے سب سے اہم سبزی ہے۔ پیاز کو کاٹنا کافی مشکل کام ہے لیکن اس کے بہت زیادہ فوائد ہیں ۔ سویڈن میں ہونے والی ریسرچ میں بتایا گیا کہ پیاز میں ایسے اینٹی بیکٹیریل کمپاؤنڈز موجود ہوتے ہیں جو سردی میں نزلہ زکام کی روک تھام کے لیے بھی مفید ہیں۔ پیاز کھانے سے دل کی صحت بہتر اور کولیسٹرول بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔ پیاز میں آئرن، فائبر، پوٹاشیم اور وٹامن سی موجود ہوتا ہے، پیاز ٹائپ 2ذیابیطس کے شکار افراد کیلئے بھی بہت مفید ہے۔ یہ بات مسلمہ ہے کہ پیاز کا استعمال خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں انتہائی کار آمد ہوتا ہے پیاز میں موجود کمپاؤنڈز ذیابیطس کی تمام علامات کو ختم کردیتے ہیں ۔سرخ پیاز میں فائبر کی تعداد زیادہ ہوتی ہے، فائبر کسی بھی قسم کے کھانے کو دیر سے ہضم کرتا ہے اوراسی لیے فائبر ہماری صحت کیلئے بیحد ضروری ہےکیونکہ کھانے کو ہضم کرنے کیلئے خون میں موجود شوگر حرکت میں آتی ہے جس سے بلڈ شوگر لیول مستحکم رہتی ہے۔ ذیابیطس میں مبتلا افراد کو ایسی غذاؤں سے دور رہنے کی تاکید کی جاتی ہے جن میں کاربوہائیڈریٹس کی تعداد زیادہ ہو۔ پیاس ایسی چیز ہے جس میں کاربز کافی کم تعداد میں موجود ہوتے ہیں۔پیاز میں

کیلوریز کی مقدارخاصی کم ہوتی ہے، جس سے وزن کنٹرول میں رہتا ہے، پیاز کو صحیح انداز میں پکایا جانا چاہیے اور تیل کازیادہ استعمال نہ کیا جائے۔ کہا جاتا ہے کہ کچی پیاز بھی صحت کیلئے کافی مفید ہے، تاہم دن میں بہت زیادہ پیاز کھانا نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں