• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈکابچوں کی موجودگی میں کاروں میں بھی تمباکو نوشی پر پابندی کا منصوبہ

ولنگڈن(آئی این پی/شِنہوا)نیوزی لینڈ کی حکومت نے گاڑیوں میں تمباکو کی روک تھام کیلئے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔قانون میں تجویز کی گئی ترمیم کے مطابق کوئی بھی شخص بچوں کی موجودگی میں کار میں بھی تمباکو نوشی نہیں کر سکے گا۔ اس ترمیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس کا مقصد بچوں کی صحت کا تحفظ کرنا ہے۔اگر پارلیمنٹ نے ترمیم کی منظوری دیدی تو کار میں تمباکو نوشی کی صورتحال کے مطابق پولیس وارننگ جاری کرے گی یا 33.7ڈالر کا جرمانہ عائد کر سکے گی۔اعلان میں کہا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ خاص طور پر مائو ری اور پیسفک کے بچوں کو سیکنڈ ہینڈ سموکنگ سے خطرات لاحق ہیں۔اس لیے حکومت بچوں کی موجودگی میں کاروں میں سگریٹ نوشی پر بھی پابندی لگانا چاہتی ہے۔ ایسوسی ایٹ وزیر صحت جینی سیلسا نے مزید کہا کہ سیکنڈ ہینڈ سموکنگ بچوں کو زیادہ نقصان پہنچاتی ہے اس سے انکی قوت مدافعت پر اثر پڑتا ہے۔توقع ہے کہ سال کے آخر تک یہ قانون نافذ ہو جائے گا۔
تازہ ترین