آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل17؍شعبان المعظم 1440ھ 23؍ اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی خاتون کوروحانیت کی روشنی میں مفید مشورے دینے والے مرد کی تلاش

لندن(آئی این پی) برطانوی خاتون نے تعلقات، کاروبار اور دیگر ذاتی معاملاتِ زندگی میں شدید دھوکے اور ناکامیوں کے بعد ایک ایسے مرد یا خاتون کی تلاش شروع کردی ہے جو انہیں روحانیت کی روشنی میں مفید مشورے دے سکے برسٹل سے تعلق رکھنے والی خاتون کا کہنا ہے کہ ایک دوست نے انہیں دھوکا دیا اور پائی پائی کا محتاج کردیا، پھر انہیں ایک دوسرے ملک میں لوٹا گیا، یہاں تک کہ ان کے اپنے ہونے والے شوہر سے بھی تعلقات خراب ہوگئے ۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ عجیب بات ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ مجھے ایسے دانا شخص یا خاتون کی ضرورت ہے جو میرے لیےدرست فیصلے کرسکے۔ میں نے گزشتہ برس تباہی میں گزارا ہے اور چاہتی ہوں کہ اب کوئی ایک ماہ کے لیے میری زندگی کو کنٹرول کرے۔خاتون نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ سے ہی روحانی اقدار کی قائل رہی ہیں اور انہیں ایسے شخص کی تلاش ہے جو انہیں روحانی انداز سے جوڑ کر ان کیلئے درست فیصلے کرسکے۔ خاتون نے اس کام کیلئے بھاری معاوضے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ اس کے لیے ایک مہینہ کافی ہوگا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں