• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا اور فرانس میں دفاعی معاہدہ طے پاگیا

سڈنی/پیرس(آئی این پی)آسٹریلیا اور فرانس کے درمیان 50ارب ڈالرز کا دفاعی معاہدہ طے ہوا ہے آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن کے مطابق ، شاہی بحریہ کیلیے ہم نے فرانس کے ساتھ 12 عدد جدید آبدوزیں تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔موریسن نے بتایا کہ چار سال قبل ایک فرانسیسی کمپنی نیول گروپ نے یہ ٹھیکہ حاصل کیا تھا جس پر آسٹریلیوی وزیر دفاع کرسٹوفر پائن اور فرانس کی طرف سے مسلح افواج کی وزیر فلورنس پارلی نے کینبیرا میں دستخط کر دیئے ہیں۔ آسٹریلوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا جن کی تیاری 2030میں مکمل ہو جائے گی۔
تازہ ترین