• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور ہوگئی ہے، وزیر صحت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی تنخواہوں اور الاونسز میں اضافے کی سمری وزیر اعلیٰ سندھ نے منظور کردی ہے ، اگر ڈاکٹر زیادہ دباؤ ڈالیں گے تو اس معاملے میں تاخیر ہوسکتی ہے ، ٹائیفائیڈ کی ویکسین کو حفاظتی ٹیکہ جات میں شامل کر لیا ہے او ر بھارت سے سستی ویکسین منگوائی جائے گی۔ وہ منگل کو سول اسپتال ٹراما سینٹر میں چائلڈ لایف فاؤنڈیشن کی ایمرجنسی کے سات سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ مہلک ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرنے والی ایک ہی کمپنی ہے جو بھارت میں ہے ، کوشش کررہے ہیں کہ ویکسین ہمیں مل جائے ۔اس موقع پرچائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیگیٹیو ڈاکٹراحسن ربانی ، ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعید قریشی ،اقبال آدمجی ، ڈاکٹر صابر میمن بھی موجود تھے۔

تازہ ترین