• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹراختیار بیگ پاک یو اے ای بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی نے ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کو فیڈریشن کی پاک یو اے ای بزنس کونسل کا 2019ء کیلئے چیئرمین مقرر کیا ہے۔ پاک یو اے بزنس کونسل میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی اہم کمپنیوں کے سربراہان ممبرز ہیں۔ ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ 9 ڈائریکٹرز کے ساتھ کونسل کے حالیہ انتخابات میں بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔

تازہ ترین