• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمت ہے تو شہباز شریف کیخلاف تحریک عدم اعتماد لاکر دکھائیں، خور شیدشاہ

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں)اپوزیشن جماعتیں شہباز شریف کے حق میں ڈٹ گئیں اور واضح کیا ہے کہ اگر شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی تو حکومت ایوان کی کارروائی نہیں چلا سکے گی، پی ٹی آئی کی طرح ہم بھی اسمبلی میں ڈانس کرسکتے ہیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ کوئی شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لا کر تو دکھائے؟اگر تحریک لائی گئی تو حکومت قومی اسمبلی کی کارروائی بھی نہیں چلا سکے گی۔ خورشید شاہ نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں نےا سپیکر، شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کی وجہ سے پارلیمنٹ کو چلانے کی کوشش کی،ماضی میں تحریک انصاف کے اراکین ایوان میں رقص کرتے رہے اور ٹیبل پر کھڑے ہو جاتے تھے،حکومت نے ڈگر نہ بدلی تو اپوزیشن کو بھی ایسا ہی کرنا پڑیگا۔ خورشید شاہ نے کہاکہ اسمبلی کو بے توقیر طریقے سے چلانے نہیں دیں گے،عمران خان اسمبلی کو کنٹینرکی طرح چلانے کی کوشش کر رہے ہیں، اسمبلی میں بھی کنٹینر کی سیاست کر رہے ہیں،حکومت عوام کو ڈلیور کرنے میں ناکام، لڑائیوں میں الجھانا چاہتی ہے۔

تازہ ترین