• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام پریشان، گیس ایشوپر نظر ثانی ہونی چاہیے، مشیر وزیراعظم

کراچی (جنگ نیوز) جیو نیوز پروگرام ”آپس کی بات“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر عثمان ڈار کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں عوام پریشان ہیں گیس کے معاملات پر نظر ثانی ہونی چاہیے آنے والے وقت میں عوام کو ریلیف ملے گا، آخری دفعہ آئی ایم ایف کے پاس جارہے ہیں اس کے بعد ضرورت نہیں پڑے گی حکومت نے پہلے دن سے نیک نیتی کے ساتھ یہ کوشش کی کہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جائیں اگر قرضہ لیں تو اپنی شرائط پر لیں، ن لیگ حکومت کو آٹھ مہینے کے ریزروز ملے ن لیگ نے ہمیں صرف ایک مہینے کا ریزرو دیا تھا، امپورٹس نیچے آئی اور ایکسپورٹس بڑھی ہیں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ نیچے آیا ہے، مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ یہ شہباز شریف کو پی اے سی کی چیئرمین شپ سے نہیں ہٹا سکتے اگر ایسا کیا گیا تو چار وٹوں پر کھڑا وزیراعظم محفوظ نہیں رہے گا، حکومت اپنے بیانات کے برعکس آئی ایم ایف کے پاس جانے سے پہلے ہی ان کی شرائط پر عمل بھی شروع کر دیا۔پیپلز پارٹی کی ناز بلوچ کا کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے کہا جارہا تھا کہ گیس مہنگی کیوں کی گئی اس کی تحقیقات ہونگی جو ملوث ہوا اس کے خلاف کارروائی ہوگی اب وزیراعظم گیس کے حوالے سے صفائی پیش کر رہے ہیں معیشت نہایت خطرے میں ہے ضروری ہے یہ لوگ کنٹینر سے نیچے اتریں اور کام کریں۔مشیر وزیراعظم عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ اس حد تک مسلم لیگ نون کی حکومت غلط طور پر بڑھا کر ریونیو دکھائے گی آپ گزشتہ برس کے جنوری اور اس برس کے جنوری سے موزانہ کرلیں معیشت کے حوالے سے بہت سی چیزیں واضح ہوجائیں گے۔ اپوزیشن ہم سے کچھ نہیں پوچھ سکتی کیوں کہ یہ سارا بگاڑ انہی کی وجہ سے ہے پاکستان کی عوام اور میڈیا ضرور سوال کرسکتا ہے ۔جہاں تک شہباز شریف کی بات ہے ہم نے سمجھوتہ کیا کیونکہ پارلیمنٹ کو چلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین