آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ18؍شعبان المعظم 1440ھ24؍ اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ(بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے پارٹی کے مرکزی رہنماء ورکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی ‘اس موقع پر سیاسی اورملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا‘خورشید شاہ نےزرداری کوحکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی سے ہٹانے کے معاملہ پر تبادلہ خیال کیا‘ دونوں رہنماؤں نےشہباز شریف کو حکومت کی جانب سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی سے ہٹانے پر سخت موقف اپنے کافیصلہ کیا ‘زرداری اس سے قبل آبائی قبرستان بالو کا قبا گئے جہاں انہوں نے اپنے والدین کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں