• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ حملہ کیس، وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ

اسلام آباد(صباح نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں مسلسل عدم حاضری پر خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسف زئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے شوکت یوسف زئی کو گرفتار کرکے28مارچ کو پیش کرنے کا حکم دیا جبکہ تحریک انصاف کے26کارکنوں کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر اور شفقت محمود کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ منگل کو اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت میں 2014 میں دھرنے کے دوران پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواستوں پر آئندہ سماعت پر بحث ہوگی۔ عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت28 مارچ تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین