• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزار ت قانون نے بے نامی قانون رولز کلیئر کر دیئے،کل کابینہ میں پیش ہونگے

اسلام آ باد (رانا غلام قادر) معلوم ہو اہے کہ وزار ت قانون نے بے نامی قانون کے رولز کلیئر کر دیےہیں۔رولز منظوری کیلئے بدھ کو کابینہ کمیٹی برائے ڈسپوزل آ ف لیجسلیٹیو کیسز میں پیش کئے جائیں گے جبکہ حتمی منظوری کیلئے جمعرات کو وفاقی کابینہ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے، رولز کے تحت حکومت بے نامی جائیداد ضبط کر سکے گی، ثابت ہونے پر ایک تا 7سال قید،جرمانے کی سزا بھی ہوگی، بے نامی قانون 2017میں بن گیا تھا۔ تاہم تاحال قانون پر عمل درآمد شروع کرنے کیلئے رولز منظور نہیں کئے گئے۔ وزارت قانون کی جانب سے رولز منظور کرنے کاایک مرحلہ مکمل ہوگیا۔
تازہ ترین