• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کا مالی استحکام اور قرضے اتارنے کیلئے فیصلہ کن اقدامات پر زور

اسلام آباد (رپورٹ: مہتاب حیدر) بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے مالی استحکام اور پائیداری سے قرضے اُتارنے کے لئے پاکستان کو فیصلہ کن اقدامات کرنے کے لئے کہا ہے جس کے لئے گردشی قرضے کے گراف کو نیچے لانا ہوگا۔ مارکیٹ کی بنیاد پر لچکدار ایکسچینج رجیم کو اپنایا جائے اور بین الاقوامی روایات کے تحت اسٹیٹ بینک کی آزادی اور خودمختاری کو مضبوط کیا جائے۔ پاکستان میں آئی ایم ایف کی ریذیڈنٹ نمائندہ ٹیریساڈ بن سانچیز نے اپنی غیررسمی گفتگو میں کہا کہ پاکستان کا اقتصاد یا ت کو فوری طور پر مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے حالیہ بھاری خسارے سے نمٹنے کی یہی مطلوبہ حکمت عملی ہے۔ مالی استحکام کے لئے کوششوں میں توجہ ٹیکس بیس کو وسعت دینے پر ہونی چاہئے۔ آئی ایم ایف کی ریذیڈنٹ نمائندہ نے مختلف امور پر بڑی محتاط گفتگو کی۔ انہوں نے پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے عملے پر زور دیا کہ تمام متعلقہ ایشوز کی نشاندہی کر کے وسط مدتی مقاصد اور اہداف کا تعین کیا جائے۔
تازہ ترین