• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان صدر نے الیکٹورل قانون کی ترمیم کیلئے دستخط کردیئے

کابل(جنگ نیوز/ایجنسیاں)افغان صدر نے الیکٹورل قانون کی ترمیم کیلئے دستخط کردیے،دوسری جانب امریکا کے قائمقام وزیر دفاع نے پہلی بار کابل کا دورہ کیا اور اس دوران اشرف غنی اور امریکی فوجیوں سے ملاقاتیں کیں۔تفصیلات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے الیکٹورل قانون میں ترمیم کیلئے ڈرافٹ پر دستخط کردیے جس کیلئے کابینہ اجلاس میں منظؓوری دی گئی تھی۔ایوان صدر کی جانب سے بیان میں کہاگیا کہ الیکٹورل لا کیلئے ترمیم کے ڈرافٹ میں ردوبدل،اضافہ اور کچھ چیزوں کو ہٹایا جانا شامل ہے جو کہ کابینہ اجلاس میں پیش کیا گیا تھا۔
تازہ ترین