• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آشیانہ ہائوسنگ اسکینڈل،شہباز شریف کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر، کامران کیانی مفرور قرار

لاہور (نمائندہ جنگ، این این آئی) نیب لاہور نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں گزشتہ روز احتساب عدالت لاہور میں ضمنی ریفرنس دائر کر دیا۔ ریفرنس میں شہباز شریف، احد چیمہ اورفواد حسن فواد کو نامزد کیا گیا ہے۔ جبکہ کامران کیانی سمیت 3؍ ملزمان کو مفرور قرار دیدیا۔ ضمنی ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مارچ 2014ء میں شہباز شریف نے آشیانہ اقبال پراجیکٹ کا دورہ کیا اور اکتوبر 2014ء میں غیر قانونی طور پر پی ایل ڈی سی کا بڈنگ پراسس روکنے کا حکم دیا۔ پی ایل ڈی سی دسمبر 2013 ء سے آشیانہ اقبال پراجیکٹ کو چلا رہی تھی۔ضمنی ریفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے خود فیصلہ کیا کہ پراجیکٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائیگا۔ ریفرنس میں شہباز شریف، فواد حسن فواد، احد خان چیمہ،شاہد شفیق، بلال قدوائی اور امتیاز حیدر سمیت 13 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ این این آئی احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہائوسنگ اسکیم کیس میں 3ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا۔
تازہ ترین