• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریلوے کی عوام کی سہولت کیلئے ’’پاک ریل لائیو‘‘ ایپلی کیشن متعارف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے نے عوام کی سہولت کے لیے ’’پاک ریل لائیو‘‘ (pakraillive)کےنام سےایپلی کیشن متعارف کرادی۔ ڈویژنل کمرشل آفیسر (ڈی سی او) ریلوےکراچی اسحاق بلوچ کے مطابق پاک ریلوےلائیو کے ذریعے پورےملک میں ٹرینوں کی آمدورفت اورموجودگی سے ہمہ وقت باخبررہا جاسکتا ہے جبکہ ایپلی کیشن اینڈرائڈاورآئی فون استعمال کرنے والوں کے لیے دستیاب ہے، ایپلی کیشن کےذریعےعوام کےفیڈبیک سے بھی ہر لمحہ باخبررہا جاسکےگا۔
تازہ ترین