• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشاد رانجھانی قتل، جوڈیشل انکوائری کیلئے سیشن جج سے رجوع کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نےارشاد رانجھانی قتل کیس سے متعلق حکومت سندھ کو خط کے ذریعے جواب میں کہاہےکہ سندھ ہائی کورٹ براہ راست جوڈیشنل انکوائری کرانے کا اختیار نہیں رکھتی جوڈیشل انکوائری کرانے کا اختیار متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو حاصل ہے، سندھ حکومت چاہے تو متعلقہ سیشن جج سے رجوع کر سکتی ہے،سیشن جج خود یا ایڈیشنل سیشن جج کے ذریعے جوڈیشل انکوائری کرا سکتا ہے،جوڈیشل انکوائری سے متعلق 2005کا عدالتی فیصلہ موجود ہے2005 کے بعد سے جوڈیشل انکوائری کیلئے متعلقہ سیشن جج کو ہی خط لکھا جاتا ہے۔سندھ ہائی کورٹ نےمذکورہ خط ارسال کرتے وقت سابقہ حکم نامہ بھی خط کے ساتھ منسلک کیا ہے۔
تازہ ترین