• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق افغان صدر صبغت اللہ مجددی 93برس کی عمر میں انتقال کر گئے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)افغانستان کے سابق صدر صبغت اللہ مجددی 93 برس کی عمر میں کابل میں انتقال کرگئے ہیں۔ مکہ سمجھوتے کے تحت 1992 میں افغانستان کے صدر بنے تھے۔ ان کو مکہ میں افغان مجاہدین کے لیڈروں نے اپنا صدر منتخب کیا تھا لیکن وہ دو ماہ بعد ہی منصب صدارت سے دستبردار ہو گئے تھے۔صبغت اللہ مجددی افغانستان میں سابق سوویت یونین کی فوج کشی کے بعد عسکری سرگرمیوں میں مصروف رہے تھے۔ انہیں سخت گیر نہیں بلکہ اعتدال پسند گوریلا جنگجو لیڈر تصور کیا جاتا تھا۔

تازہ ترین