• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راشد خان چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ٹی سی ایل نامزد

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) پی ٹی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے یوفون کے سی ای او راشد خان کو سی ای او پی ٹی سی ایل نامزد کر دیا ہے۔یہ نامزدگی 2مارچ 2019 سے بطور سی ای او یو فون اضافی چارج کے موثر ہو گی۔ راشد خان کی بطور سی ای او پی ٹی سی ایل نامزدگی کا فیصلہ منگل کے روز ہونے والے پی ٹی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں کیا گیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او پی ٹی سی ایل ڈ اکٹر ڈینیئل رٹز نے کہا کہ ذاتی وجوہات کی وجہ سے یکم مارچ 2019 کو اپنے 3 سالہ کنٹرکٹ کے اختتام پریورپ میں موجود اپنی فیملی کے ہمراہ وقت گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل اور پی ٹی سی ایل گروپ کی بھرپور ٹرانسفارمیشن کے وقت اس کی سرپرستی میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔ ہم نے یہاں بہت سی کامیابیاں حاصل کیں اور خاص طور پر آج کے نتائج کے اعلان پرجس میں پی ٹی سی ایل کی گزشتہ کئی سالوں میں آمدنی میں خسارے کے بعد ٹاپ لائن میں واپسی کا بتایا گیا ہے ، پر مجھے فخر ہے۔
تازہ ترین