• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ مشنز میں خواتین کی شمولیت کا ہدف حاصل کرلیا، ملیحہ لودھی

نیویارک(خبر ایجنسی) پاکستان نے اقوام متحدہ کی امن فوج میں خدمات انجام دینے والی خواتین اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کردیاہے اور کہاہے کہ اقوام متحدہ کو امن مشنز کیلئے مختص بجٹ میں کمی نہیں کرنی چاہیےکیونکہ اس سے قیام امن کی کوششوں پر منفی اثر پڑے گا، اقوام متحدہ کو امن مشنز میں فوجی دستے بھیجنے والے ممالک کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے امن آپریشنز سے متعلق خصوصی کمیٹی سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ امن دستوں میں خوا تین فوجیوں کی تعداد بڑھا کر 15 فیصد کردی ہے، پاکستانی فوجی دستے اقوام متحدہ کی قیام امن کوششوں میں سب سے آگے رہے ہیں اور خواتین اہلکار مختلف ممالک میں فوجی مبصرین اور اسٹاف آفیسرز کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ملیحہ لودھی نے بتایا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ سے ہمیشہ تعاون کیا ہے اور صرف 15 ماہ کی قلیل مدت میں خواتین کی تعداد صفر سے 15 فیصد تک کرتے ہوئے اقوام متحدہ مشنز میں خواتین کی شمولیت کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔
تازہ ترین