• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کا جاسوسی کا نظام، 262 کروڑ کا چوری شدہ ٹیکس جمع

اسلام آباد (حنیف خالد) رواں مالی سال 2018-19کے پہلے سات ماہ میں ایف بی آر نے خصوصی مہم کے ذریعے چھ سو کروڑ روپے کا ٹیکس چوری کرنے والوں کا سراغ لگا لیا ہے اور ان کو واجب الادا ٹیکس جمع کرانے کے نوٹس دیئے ہیں۔ ایف بی آر نے قابل یقین اطلاعات ملنے پر تین بڑے سیکٹروں کے ٹیکس چوروں کو پکڑ لیا ہے ان سیکٹروں میں شوگر سیکٹر، رئیل اسٹیٹ سیکٹر، ریٹیل سیکٹر ان کے علاوہ متفرق سیکٹروں کے ٹیکس نادہندگان کے بارے میں اطلاعات ملنے پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ متفرق سیکٹروں کے ٹیکس چوروں سے ایک سو 90 کروڑ روپے کا ٹیکس فوری طور پر وصول کیا گیا ہے۔ متفرق سیکٹروں کے ٹیکس نادہندگان سے ایک سو 94 کروڑ 30 لاکھ روپے کی ٹیکس وصولی کی ڈیمانڈ پیدا ہوئی تھی اس میں سے 190 کروڑ روپے کا ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔

تازہ ترین