• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

العزیزیہ ریفرنس ، مفروضوں پر حکم نامہ کیسے جاری کردیں؟اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ،جنگ نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا معطلی و ضمانت پر رہائی کی پہلی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے طبی بنیادوں پر دائر دوسری درخواست کی سماعت پیر 18 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔ نوازشریف کے خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پہلی درخواست کے وقت نواز شریف کی صحت کی یہ صورت حال نہیں تھی، نیب پراسیکوٹر کا کہنا تھا کہ بہترین طبی سہوتیں دی جارہی ہیں۔ طبی بنیادوں پر نواز شریف کی سزا معطلی و ضمانت پر رہائی کی درخواست کی سماعت گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی۔جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ابھی کوئی نئی درخواست سامنے آئی ہی نہیں تو عدالت مفروضوں پر کیسے کوئی حکم نامہ جاری کر دے۔ دوران سماعت نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث پیش ہوئے۔ جسٹس عامر فاروق نے ان سے استفسار کیا کہ پہلے کون سی درخواست سنی جائے ، پہلی درخواست کی واپسی یا طبی وجوہات کی بناءپر ضمانت کی درخواست کی سماعت کریں۔

تازہ ترین