• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی میں برطانوی میڈیا کے کیمرا مین پر حملہ


نیو یارک (ایجنسیاں)برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی میں اپنے کیمرا مین پرپُرتشدد حملے کو ’ناقابل قبول‘ قرار دے دیا۔دی گارجین میں شائع رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹیکساس میں ریلی سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران ان کے ایک حامی نے میڈیا کو گالی دیتے ہوئے بی بی سی کے کیمرا مین پر حملہ کردیا۔دوسری جانب واشنگٹن میں بی بی سی کے رپورٹر گیری او ڈونگیو نے بتایا کہ ’کیمرا مین رون سیکین حملے میں محفوظ رہے‘۔اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ’مین رون سیکین ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کی کوریج میں مصروف تھے کہ عقب سے ایک شخص نے حملہ کیا اور کیمرا مین اور کیمرہ دونوں نیچے گر گئے۔

تازہ ترین