• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب انفارمیشن کمیشن چیئرمین شیخ زاید اسپتال کو ایسوسی ایٹ پروفیسر کی ترقی سے متعلق ریکارڈ2دن میں پبلک کرنے کا حکم

لاہور (آصف محمود ) پنجاب انفارمیشن کمیشن نے چیئرمین شیخ زاید ہسپتال کو ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سعید کی گریڈ 19 میں ترقی کی تفصیلات 2دن میں پبلک کرنے کا حکم دیا ہے۔ شکایت کنندہ ڈاکٹر سرفراز نے کمیشن کے روبرو پیش ہو کر استدعا کی کہ انہوں نے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت ڈاکٹر سعید کی گریڈ 19میں ترقی کے بارے میں تمام دستاویزات، قواعد اور طریق کاراور اس حوالے سے میٹنگ کے منٹس کا ریکارڈ فراہم کرنے کی تحریری درخواست دی تھی لیکن انہیں یہ ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔
تازہ ترین