• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملک میں گیس کی کمی کو پورا کرنے کیلئے حکومت نے اوپن مارکیٹ (ریوالنگ شپ) سے چار ایل این جی جہاز خرید لئے ہیں، جن میں سے دو جہاز پورٹ قاسم پہنچ چکے ہیں، بدھ کو درآمد کئے جانے والا ایل این جی ملک کے سٹم میں شامل کردیا جائے گا، ان جہازوں کا تعلق قطر سے ہے، پیر کو جب جہاز پورٹ قاسم پہنچا تو سمندری کی گہرائی کم ہونے اور موسم بھی موافق نہ ہونے پر جہاز کو ایل این جی ٹر مینل تک پہنچانے کے لئے پورٹ قاسم انتظامیہ اور جہاز کے کپتان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، علاوہ ازیں وفاقی وزیر میری ٹائم علی زیدی نے اپنے بیان میں پورٹ قاسم پر ایل این جی کے جہاز لنگر انداز ہونے کا خیر مقدم کیا ہے،اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایل این جی جہازوں کی آمد شروع ہو گئی، قطر سے آیاہوا ایل این جی جہاز لنگر انداز ہوگیا، ایک اورجہازا بھی پورٹ قاسم پہنچ چکا ہے۔
تازہ ترین