• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، عسکری امیوزمنٹ پارک عوام کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے نزدیک عسکری امیوزمنٹ پارک کو عوام کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ عسکری امیوزمنٹ پارک کا افتتاح عیدالفطر کے روز 16 جون 2018ءکو ہوا تھا تاہم پارک میں ڈسکوری جھولا زمین پرگرنے کا حادثہ پیش آیا تھا جس میں 16سالہ کشف جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہو گئے تھے، حادثے کے بعد عسکری پارک کو بند کردیا گیا تھا۔جھولا گرنے کے واقعے کا مقدمہ ریاست کی مدعیت میں پارک انتظامیہ کے خلاف درج کیا گیا تھا جس میں قتلِ خطا، لاپروائی اور غفلت کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔
تازہ ترین