• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جس نیب افسر کو لکھنا نہیں آتا تفتیش کیا کرتا ہوگا، سندھ ہائیکورٹ

کراچی(این این آئی) سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو لوکل گورنمنٹ کشمور کے چیف آفیسر اظہر مہیسر کیخلاف مزید کارروائی سے روکتے ہوئے ڈی جی نیب سے وضاحت طلب کرلی جبکہ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے جس شخص کو لکھنا نہیں آتا وہ کرپشن کی تحقیقات کیسے کریگا۔منگل کوچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی ایم شیخ اور جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے لوکل گورنمنٹ کشمور میں کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت کی تو نیب تفتیشی افسر کی جانب سے سوالوں کے جواب نہ دینے پر عدالت برہم ہوگئی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے محکمہ اینٹی کرپشن ایک بار انکوائری ختم کرچکا ہے تو نیب دوبارہ انکوائری کیسے کرسکتا ہے۔ عدالت نے ڈی جی نیب سے وضاحت طلب کرلی۔
تازہ ترین