• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیم مانڈوی والا کی والدہ کے انتقال پرسیاسی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سینٹر سلیم مانڈوی والا کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔سلیم مانڈوی والا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے محمد صادق سنجرانی نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینٹ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے اورمرحومہ اپنے جوار رحمت میں جگہ دے ۔سینٹ میں قائد ایوان سینٹر سید شبلی فراز، قائد حزب اختلاف راجہ محمد ظفرالحق ، سیکرٹری سینٹ امجد پرویز ملک اور سینٹ سیکرٹریٹ کے ملازمین نے بھی ڈپٹی چیئرمین سینٹ سینٹر سلیم مانڈوی والا کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کی ہے اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کاا ظہار کیا۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سینٹ داخلہ کمیٹی کے چیئرمین سینٹر رحمان ملک نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔  

تازہ ترین